اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے کابل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں دینی، ثقافتی اور لسانی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے تمام شعبوں منجملہ اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ابراہیم رحیم پور نے اور افغان صدر حامد کرزئی نے اس ملاقات میں علاقائی مسائل خاصطور پر افغانستان کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس ملاقات میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے گذشتہ برسوں میں افغانستان کے ساتھ ایران کے قریبی تعاون کی قدردانی کی اور کہا کہ ایران افغانستان کا دوست و ہمسایہ ملک ہے۔ افغانستان کے صدر نے مزید کہا کہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران افغانستان کا ایک کارنامہ ہمسایہ ملکوں منجملہ ایران کے ساتھ اچھے و دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔ حامدکرزئی نے کہا کہ افغانستان، ایران کے ساتھ دوستی پر فخر کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲